21 جنوری ، 2016
اسلام آباد....... اسلام آبادمیں پیپلزپارٹی کادفتر غیر قانونی طور پر سیل کیا گیا، پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کو کمرشل نہیں کہا جاسکتا، عدالت سی ڈی اے کو دفترکھولنے کاحکم دے ۔
پیپلزپارٹی نے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرادی ۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہےکہ سی ڈی اے نے پیپلزپارٹی کا دفتر غیر قانونی طور پر سیل کیا۔
دوسری جانب سی ڈی اے نے اسلام آباد میں تجاوزات اور رہائشی علاقوں کے کمرشل استعمال سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے ،ا س کےمطابق اسلام آباد میں 125 رہائشی عمارتوں کےکمرشل استعمال پرجرمانے کیےگئے جبکہ 172 عمارتوں کاکمرشل استعمال بندکرایاگیا۔
794 کیسز سی ڈی اے میں رجسٹرڈ ہیں، موثر کارروائی کرنا چاہتے ہیں لیکن تجاوزات کرنے والے اداروں کے وکلا عدالتوں کے ذریعے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔