پاکستان
21 جنوری ، 2016

اے پی ایس شہدا کے لواحقین کی سانحہ چارسدہ کےزخمیوں کی عیادت

 اے پی ایس شہدا کے لواحقین کی  سانحہ چارسدہ کےزخمیوں کی عیادت

چارسدہ ......سانحہ چارسدہ یونیورسٹی کے زخمیوں کی عیادت کے لئے آرمی پبلک اسکول کے شہدا کے لواحقین پھول لے کرڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ پہنچے تو زِخمیوں کے چہرے کھل اٹھے۔

جنہوں نے سولہ دسمبر دوہزار چودہ کو اپنے پیاروں کی جدائی کا غم سہا،ان شہداء کے والدین سانحہ چارسدہ کے زخمیوں کی عیادت کرنے بڑی تعداد میں پشاور سے ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ پہنچے ،اے پی ایس شہداء کے والدین نے زخمیوں کو گلدستے پیش کئے تو بیمار چہرے کھل اٹھے،کسی نے انہیں گلے لگایا تو کسی نے ان کے دکھ سن کرانہیں تسلیاں دیں۔

دکھ کی اس گھڑی میں آرمی پبلک اسکول کے شہدا کے لواحقین اور سانحہ چارسدہ کے جاں بازوں نے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنےکاعزم کیااور حکومت سے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی فل پروف بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید خبریں :