23 جنوری ، 2016
کوئٹہ......اندرون ملک سے کوئٹہ آنے والی ٹرینیں آج بھی تاخیر سے پہنچیں گی،ریلوے ذرائع کے مطابق اندرون ملک سے کوئٹہ آنے والی تمام ٹرینیں آج بھی تاخیر کا شکار ہیں۔
کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل دو گھنٹہ لیٹ راولپنڈی سے آنے والی جعفر ایکسپریس تین گھنٹہ لیٹ اور لاہور سے آنے والی اکبر بگٹی ایکسپریس ٹرین دوگھنٹے سے زائد تاخیر سے کوئٹہ پہنچیں گی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی وقت پر آمد اور روانگی بروقت کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ ٹرین میں سفر کرنے والے مسافر صحیح ٹائم پر اپنے منزل مقصود پر بحفاظت پہنچ جائیں۔