پاکستان
23 جنوری ، 2016

لاہور ، وی سی پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کی عہدے پر توسیع چیلنج

 لاہور ، وی سی پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کی عہدے پر توسیع چیلنج

لاہور.... پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کی عہدے پر توسیع کو لاہور لائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔

ڈاکٹر عصمت اللہ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر مجاہد کامران اپنے عہدے کی میعاد مکمل کر چکے ہیں۔انہیں عہدے پر توسیع نہیں دی جا سکتی۔

قانون کے مطابق کسی سینئر پروفیسر کو قائم مقام وائس چانسلربھی نہیں لگایا جا سکتا،درخواست میں ڈاکٹر مجاہد کامران کی وائس چانسلر کے عہدے پر توسیع کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔

مزید خبریں :