23 جنوری ، 2016
اسلام آباد.....پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ تلور کا شکار پاکستان کی خارجہ پالیسی کا حصہ بن جائے گا۔
تحریک انصاف کےچیئرمین نے اپنے ٹویٹ میں تلور کے شکار پر پابندی اٹھائے جانے پر حیرت کا اظہار کیا ،ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ تلور کا شکار پاکستان کی خارجہ پالیسی کا حصہ بنے گا۔
وہ خیبر پختون خواہ حکومت سے کہیں گے کہ تلور کے شکار پر پابندی ختم نہ کی جائے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں تلور کے شکار پر پابندی ختم نہیں کی گئی ۔