23 جنوری ، 2016
پشاور.....پشاورکےعلاقےپہاڑی پورہ میں پولیس اورسیکورٹی اداروں نےمشترکہ سرچ آپریشن کےدوران سترہ افغانیوں سمیت 90افرادکوحراست میں لےلیاہے۔
پشاورکےنواحی علاقےپہاڑی پورہ میں پولیس نےدیگرسیکورٹی اداروں کےساتھ مل کرسرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کرکے90افرادکوحراست میں لےلیا۔جن میں 55مشکوک افرادبھی شامل ہیں ۔پولیس نے کرایہ داروں کے کوائف جمع نہ کروانےوالے 35افرادکےخلاف مقدمات درج کرلیے۔
آپریشن کے دوران پشاور میں غیر قانونی طور پر مقیم 17افغان مہاجرین کےخلاف بھی مقدمات درج کیےگئے۔ آپریشن کے دوران ایک کلاشنکوف اور دو پستول بھی برآمد کئے گئے۔