23 جنوری ، 2016
لاہور.....مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہیٰ کاکہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے حکومت پنجاب کے آرڈی ننس غیر آئینی ہیں ، الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے۔
لاہور میں مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چودھری شجاعت حسین کی سربراہی میں ہو ا،،چودھری پرویز الہیٰ ، مونس الہیٰ ، کامل علی آغا،طارق بشیر چیمہ اور دیگر شریک ہوئے ۔
اجلاس میں سیاسی صورتحال اور پارٹی کی آئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا، پارٹی قائدین نے کہا کہ دیگر جماعتوں سے مایوس لوگوں کی ق لیگ میں شمولیت کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جا رہی ہے۔
ضلعی عہدایدروں کو بھی تبدیل کیا جا رہاہے،اجلاس میں شہدائے چار سدہ کیلیے دعائے مغفرت کی گئی ۔