23 جنوری ، 2016
ہنگو.....محکمہ انسداد دہشت گردی نےہنگومیں کارروائی کےدوران کالعدم تنظیم کےایک کمانڈرکوچارساتھیوں سمیت گرفتارکرکے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔
خیبرپختونخواحکومت نےکمانڈر کےسرکی قیمت دس لاکھ روپےمقررکی تھی۔محکمہ انسداد دہشتگردی نےہنگوکےعلاقےبڑھ عباس خیل میں کارروائی کی اور کالعدم تنظیم کے کمانڈر خادی گل کودیگرچارساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا۔
گرفتار دہشتگرد خادی گل کا تعلق اورکزئی ایجنسی کے علاقہ چھپر سے بتایاگیاہے، خیبرپختونخواحکومت نے گرفتار کمانڈرکےسرکی قیمت دس لاکھ روپےمقررکی تھی ۔
کارروائی میں خادی گل کے دیگر ساتھی محمد رشید، صفت شیر، شفیع اللہ اور فدا محمد بھی گرفتار کرلئے گئے۔ انسداددہشت گردی فورس نےدہشتگردوں سے راکٹ لانچر، راکٹ شیل، کلاشنکوف، چارجرز، ہیوی مشین گن، 9 دستی بم، پستول اور کارتوس برآمدکیے۔