02 فروری ، 2016
واشنگٹن....... امریکی حکام نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں داعش کا قلع قمع کرنے کے لیے اضافی فوج کی ضرورت پڑے گی۔
امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ژان مارک فارلینڈ نےکہا ہے کہ عراق اور شام میں کارروائی کو وسعت دی جا رہی ہے اوراس بات کا قوی امکان ہے کہ انہیں اضافی افواج کی ضرورت پیش آئے گی۔
انہوں نےکہاکہ امریکی یا اتحادی افواج کی ازسرنو تعیناتی ان کی اولین ترجیحات میں شامل نہیں۔