03 فروری ، 2016
کراچی......وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اہلکاروں کے قتل کے واقعے کی مذمت کےبجائےاسے سیاسی بنانےکی کوشش کی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کل کے واقعے سے پہلے ہماری انتظامیہ نے پی آئی اے والوں سے بات کی، ہم نے کہا اس طرف نہ جائیں، یہاں دیوار بھی ہے اور دروازہ بھی، ایک غلط بات سب اچھی باتوں پر پانی پھیر دیتی ہے، واقعےکی ذمےداری سندھ حکومت پرڈالنے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پی آئی اے ملازمین سے بات کی اور انہیں جلسے اور جلوس کی اجازت دی،ہم نے انہیں صرف وی آئی پی زون جانے سے منع کیا۔