پاکستان
03 فروری ، 2016

حکومت کا چیئرمین پی آئی اے کا استعفیٰ قبول کرنے کا فیصلہ

حکومت کا چیئرمین پی آئی اے کا استعفیٰ قبول کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد......وفاقی حکومت نے چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر کا استعفیٰ قبول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پی آئی اے کے چیئرمین کی کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان کیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بحران کے دوران چیئرمین پی آئی اے کے بیرون ملک رخصت پر جانے کا بھی نوٹس لیا گیا ہے، چیئرمین استعفیٰ نہ دیتے تو وفاقی حکومت نے انہیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

مزید خبریں :