03 فروری ، 2016
اسلام آباد......اسلام آباد میں 352 اسکول اور کالج غیرقانونی طور پر گھروں میں قائم ہیں۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ گھروں میں قائم اسکول خالی کرنے کے لیے نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔
سی ڈی اے حکام کے مطابق یہ اسکول خالی کرنے کے لیے 15 روز کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ اس حوالےسے سی ڈی اے حکام کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ کی ذیلی کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔ذیلی کمیٹی نے گھروں میں اسکول کھولنے کا معاملہ مرکزی کمیٹی میں بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔
کمیٹی کی رکن نفیسہ خٹک کاکہنا ہے کہ سی ڈی اے بچوں کے مستقبل اور حفاظت کو دیکھے اور تجاویز تیار کرے، بچوں کو کمرشل ایریا میں سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے نہیں بھیج سکتے۔