دنیا
03 فروری ، 2016

حکومت کرپشن نہ روک سکے تو عوام ٹیکس نہ دیں،بھارتی عدالت

حکومت کرپشن نہ روک سکے تو عوام ٹیکس نہ دیں،بھارتی عدالت

ممبئی......ممبئی ہائی کورٹ نے کرپشن کے مقدمے کی سماعت کےدوران حکومت کے خلاف سخت ریمارکس دیے ہیں کہ اگر حکومت کرپشن روکنے میں ناکام ہو جائے تو شہریوں کو بھی چاہئے کہ وہ ٹیکس نہ دیں۔

یہ ریمارکس ممبئی ہائی کورٹ کے ناگ پوربنچ نے385کروڑ مالیت کےغبن کے ایک مقدمے میں دیے ہیں۔عدالت نے یہ بھی کہا کہ ریاست ناگ پور میں گذشتہ دو دہائیوں سے ٹیکس دہندگان شدید کرب سے گزر رہے ہیں، حکومت کو چاہئے کہ وہ اس درد کو محسوس کرے۔

عدالت نے کرپشن کو کئی سروں والی بلا قرار دیتے ہوئے یہ ریمارکس بھی دیئے کہ شہریوں کو بھی اس برائی کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے اور حکومت کے خلاف عدم تعاون کی تحریک چلا کر ٹیکس دینے سے انکار کر دینا چاہئے۔

عدالت کے یہ ریمارکس اس وقت سامنے آئے ہیں جب ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپٹ ممالک کی فہرست میں بھارت مسلسل دوسری بار76ویں نمبر پر آیا ہے۔

مزید خبریں :