07 فروری ، 2016
کراچی ......کراچی میں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیاروں میں چوریاں شروع ہوگئی ہیں۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے آئی پرواز پی کے 301 کا کارگو ہولڈ کھول کر 4 پیکٹ نکال لئے گئے ہیں۔
چوری کئے گئے چاروں پیس ایک معروف کورئیر کمپنی کے ہیں، جس طیارے سے چوری ہوئی وہ ایربس 320 اور رجسٹریشن نمبر اے پی ۔ بی ایل وائی ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چوری پی آئی اے کے گروپ فائیو کے افسر نے ایک لوڈر کی مدد سے کی ہے۔