28 مئی ، 2025
راولاکوٹ آزاد کشمیر میں گاڑی کھائی میں گر نے سے 5 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر باغ کے مطابق باغ لس ڈنہ میں پیش آنے والے اس حادثے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پولیس ذاکر اعوان، آئی جی کے ریڈر علی بخاری اور اہلکار فہیم جاں بحق ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق جاں بحق افراد ایس ایچ او کھائیگلہ نوید اور انسپکٹر یاسر کیانی میں بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ 16 مئی کو آزادکشمیرٹرانسپورٹ اتھارٹی نے لسڈنہ روڈ ٹریفک کیلیے بند رکھنے کا مراسلہ جاری کیا تھا۔
ڈپٹی کمشنرپونچھ،سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پونچھ اور دیگر کو ارسال کیے گئے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ سڑک نامکمل ہے، ٹریفک کے لیے بند رکھی جائے۔
مراسلے میں کہا گیا تھا کہ سڑک کی سیفٹی والز اور پیراپِٹ کی تعمیر مکمل نہیں ہوئی، اس شاہراہ پرپہلے بھی ایک حادثہ ہوا جس میں کئی لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ سڑک ٹریفک کے لیے بند نہ کی گئی تومزید حادثات ہوسکتے ہیں، سڑک مکمل ہونے تک پبلک ٹرانسپورٹ کو داخلے کا این او سی جاری نہ کیا جائے۔