28 مئی ، 2025
صنعا: اسرائیل کی جانب سے یمنی دارالحکومت صنعا کے ائیرپورٹ کو ایک بار پھر فضائی بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔
صنعا ائیرپورٹ کے ڈائریکٹر کے مطابق حملے میں یمنی ائیرلائن کا آخری طیارہ بھی تباہ ہوگیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فضائیہ نے یمن کے صنعا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حوثی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ حملے ایک واضح پیغام ہیں کہ جو بھی اسرائیل پر حملہ کرے گا اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یمن کی بندرگاہیں اور ائیرپورٹ سمیت دیگر اہم انفرااسٹرکچر آئندہ بھی حملوں کا نشانہ بنتے رہیں گے۔