28 مئی ، 2025
پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 37 رنز سے ہرادیا۔
لاہور میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان آغا نے 56، شاداب نے 48 اور حسن نواز نے 44 رنز بنائے۔
ان کے علاوہ محمد حارث 31 اور خوشدل شاہ 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فہیم اشرف 11 اور حسن علی ایک رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ صائم ایوب صفر اور فخر زمان ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
202 رنز کے ہدف کے جواب میں مہمان ٹیم آخری اوور میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بنگلادیش کےکپتان لٹن داس نے48، ذاکر علی نے 36 اور تنزید حسین نے 31 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 5 اور شاداب خان نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ لی۔
تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔