پاکستان
08 فروری ، 2016

جدہ: پی آئی اے کی 6 پروازیں آج پاکستان روانہ ہوں گی

جدہ: پی آئی اے کی 6 پروازیں آج پاکستان روانہ ہوں گی

جدہ......... ذرائع جدہ پی آئی اے کا کہنا ہے کہ آج سعودی عرب سے پی آئی اے کی 6 پروازیں پاکستان روانہ ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق جدہ سے لاہور اور اسلام آباد کے لیے دو،دو اور کراچی کے لیے ایک پرواز جائے گی،ایک پرواز مدینہ منورہ سے لاہور روانہ ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جدہ سے پہلی پرواز پی کے 732 کراچی کے لیے پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہو گی ۔

ذرائع جدہ پی آئی اے کے مطابق کسی بھی پرواز کی روانگی کا حتمی وقت نہیں دیا جا رہا، 6 پروازوں سے 1700 سے زائد پاکستانی عمرہ زائرین کو پاکستان بھیجا جائے گا ،جدہ میں اس وقت پھنسے پاکستانی عمرہ زائرین کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہے۔

مزید خبریں :