پاکستان
08 فروری ، 2016

پی آئی اے کی خوش مزاج ایئرہوسٹس کے لہجے میں سختی

پی آئی اے کی خوش مزاج ایئرہوسٹس کے لہجے میں سختی

لاہور......نرم آواز والی پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس کے لہجے میں بھی سختی آگئی، لاہور کی فضائی میزبان نے پولیس پر ہراساں کرنے کا الزام لگادیا ، کراچی کی ایئرہوسٹس نج کاری کے خلاف غصے میں آ گئیں۔

پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف احتجاج میں قومی ائیرلائن کی خوش مزاج ائیرہوسٹس کی آوازیں بھی اونچی ہوگئیں،چھلکتی آنکھوں اور بھرائی آواز کے ساتھ بات کرتی پی آئی اے لاہور کی سینئر ائیر ہوسٹس نے الزام لگادیا کہ انہیں ہراساں کیا جارہا ہے۔

نرم لہجے میں مسافروں کو خوش آمدید کہنے والی پی آئی اے کراچی کی ائیرہوسٹس کو قومی ائیرلائن کی نجکاری پر سخت غصہ ہے،نرم آواز اور خوش نما انداز والی ان فضائی میزبانوں کی خواہش ہے کہ پی آئی اے نجکاری سے بچے اور سڑکوں پر کھڑے ہونے کے بجائے آسمانوں میں اڑتے پی آئی اے کے طیاروں میں ایک بار پھر مسافروں کو خوش آمدید کہیں۔

مزید خبریں :