03 جون ، 2012
اسلام آباد/گجرات…سابق وزیر دفاع اور وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار نے سیاچن سے متعلق شائع ہونے والے اپنے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاچن مسئلے کا حل بھارت اور پاکستان کے حق میں ہے۔ اتوار کواپنے ایک بیان میں احمد مختار نے کہا کہ سیاچن کے متعلق میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ نہیں کہا کہ پاک آرمی سیاچن کے مسئلے میں رکاوٹ ہے بلکہ میں نے کہا تھا کہ سیاچن مسئلے کا حل دونوں ممالک کے حق میں ہے۔