10 فروری ، 2016
لاہور......لاہورکے علاقےباغبانپورہ میں 4سالہ بچی کی پراسرار ہلاکت کا معمہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا۔پولیس کا کہناہے کہ مقدمہ حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر درج کیا جائے گا۔
انگوری باغ اسکیم باغبانپورہ کے رہائشی مجید کی 4سالہ بیٹی آمنہ چند روزقبل پراسرارطور پر جاں بحق ہوگئی تھی، بچی کے والد نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ وہ مقدمہ درج کرانا چاہتے ہیں اور نہ ہی پوسٹ مارٹم، تاہم پولیس نے موت کی وجہ کا تعین کرنے کیلئے اس کا پوسٹ مارٹم کرالیا۔ جس کےبعد بچی کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا۔ دوسری طرف بچی کی سگی ماں تا حال سامنے نہیں آئی، بچی اپنے سگے باپ اور سوتیلی ماں کے ساتھ رہ رہی تھی، اسےبے ہوشی کی حالت میں سروسز اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔
والد نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ بچی دماغی مریضہ تھی اور اس کا علاج ہو رہا تھا اوراسی لیے وہ پوسٹ مارٹم بھی نہیں کرانا چاہتے تھے۔