پاکستان
11 فروری ، 2016

لاہور،سیکریٹری دفاع کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری

لاہور،سیکریٹری دفاع کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری

لاہور....لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر سیکریٹری دفاع کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کر دئیے۔

لاہور ہائی کورٹ کے روبرو ریٹائرڈ صوبے دار احمد علی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے وفاقی سیکریٹری دفاع کو حکم دیا تھا کہ درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلہ کریں جس پرابھی تک عملدرآمد نہیں کیا گیا ۔

درخواست گزار کے مطابق نان کمیشنڈ اہلکاروں کو اعلی افسران کی طرح ریٹائرمنٹ کے بعدمراعات نہیں دی جاتیں اور امتیازی سلوک کیا جارہاہے،ہائی کورٹ نے سیکریٹری دفاع کو 15 مارچ کے لیے نوٹس جاری کر دیئے۔

مزید خبریں :