12 فروری ، 2016
مری......نتھیاگلی سمیت گلیات کے مختلف علاقوں میں شدید برف باری کے بعد موسم صاف ہو گیا ہے، لیکن گلیات کی تمام چھوٹی بڑی رابطہ سڑکیں بند ہیں۔
رابطہ سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کو کئی کلو میٹر کا راستہ پیدل طے کرنا پڑ رہا ہے۔ نتھیاگلی بازار میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت دکانوں اور ہوٹلوں کے سامنے سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں ۔
ایبٹ آباد مری روڈ بھاری گاڑیوں کے لیے کھول دی گئی ۔ تاہم سڑک پر پھسلن کے باعث علاقے میں سیاحوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے ۔ برف باری سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی تین دن سے معطل ہے اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔