12 فروری ، 2016
لاہور......وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے ایک بارپھر کہا ہے کہ داعش کا پاکستان میں کوئی منظم وجود نہیں ،یہ بات انہوں نے صوبے میں امن و امان کے حوالے سے ایوانِ وزیرِاعلیٰ میں ہونے والے اجلاس میں کہی۔
رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ داعش سے تعلق کے الزام میں چند لوگ پکڑے گئے جن میں 2،3 خواتین بھی شامل ہیں، اکا دکا لوگ شام گئے، ان کے رشتہ داروں کو پکڑ کر بھی تحقیقات کی گئیں۔