12 فروری ، 2016
اسلام آباد......چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کہا ہے کہ 30 ستمبر 2016ء تک ملک بھر میں کیبل کانظام مکمل طورپر ڈیجیٹل کر دیا جائےگا۔ کیبل آپریٹرزکو ہر 5 سال بعد لائسنس کی تجدید کرانا ہوگی۔
چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے اسلام آباد میں کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کیبل کے سازوسامان کی درآمد کے لیے این اوسی کا طریقہ کار آن لائن کردیا گیاہے جو کیبل آپریٹر اپنا نظام ڈیجیٹل کریگا اسے 10 سال کے لیےلائسنس دیاجائےگا۔پیمرا کے تمام علاقائی دفاترمیں ہیلپ ڈیسک قائم کردیےہیں۔
چیئرمین پیمرا کا کہنا تھا کہ میڈیا انڈسٹری کی بہتری کے تمام اقدامات سے میڈیا کو آگاہ رکھا جائے گا۔ ا نہوں نے کہا کہ سسٹم ڈیجیٹل کرنے کے کئی فوائد ہیں، میڈیا اور اس سے منسلک شعبوں کو صنعت کا درجہ دینے کی حکومت سےسفارش کریں گے۔