12 فروری ، 2016
لاہور......مفتی اعظم فلسطین ڈاکٹر محمد احمد حسین نے بحریہ ٹاؤن لاہور کی گرینڈ جامعہ مسجد میں خطبہ جمعہ کے دوران کہا کہ دشمن چاہتا ہے مسلمان گروہوں میں تقسیم ہوجائیں۔
مفتی اعظم ڈاکٹر محمد احمد حسین کا کہنا ہے کہ مسلمان ایسے گروہوں سے الگ ہوجائیں جو اسلام کا نام لےکر نوجوانوں کو گمراہ کرتے ہیں۔
مفتی اعظم فلسطین ڈاکٹر محمد احمد حسین نےبحریہ ٹاؤن لاہور کی گرینڈ جامعہ مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کی، خطبہ جمعہ میں ان کا کہنا تھا کہ ہر مسلمان کے دل میں مسجد اقصی موجود ہے، فلسطین ضرور آزاد ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ فلسطین سے یہ پیغام لے کر آئے ہیں کہ امت مسلمہ متحد ہو جائے، مسلمان اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں تو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔
ڈاکٹر محمد احمد حسین کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان مسلمانوں اور دین کی محافظ ہیں، نماز کے بعد دین اسلام کی سربلندی امت مسلمہ کے اتحاد اور پاکستان سمیت عالم اسلام کی سلامتی کےلیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔