پاکستان
12 فروری ، 2016

ضلع کونسل پشاورمیں ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی کی قرار داد منظور

 ضلع کونسل پشاورمیں ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی کی قرار داد منظور

پشاور......پشاور کی ضلع کونسل میں ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی کی قرار داد منظورکرلی گئی۔ قرار داد جماعت اسلامی کے ڈسٹرکٹ ممبرخالد وقاص چمکنی نے پیش کی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مغربی تہذیب سےمتاثرہ مخصوص طبقہ اسلامی اقدار کو ختم کرنے کے لیے یہ دن مناتا ہے۔ ضلعی حکومت ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے تقریبات اور پروگراموں پر پاپندی عائد کرے۔

مزید خبریں :