12 فروری ، 2016
کراچی......کراچی میں آج اسکول، کالج اور تھانے پر دستی بم حملوں میں طالب علم سمیت دو افراد کے زخمی ہونے کے واقعات کی ایم کیو ایم کے رہنما اظہار الحسن نے شدید مذمت کی ہے۔
خواجہ اظہارالحسن کا کہنا ہے کہ حکومت تعلیمی اداروں کی حفاظت میں ناکام ہوگئی ہے۔ دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو کہتے ہیں کہ اسکولوں کی سیکیورٹی بڑھانے کے لیے انتظامات کررہے ہیں۔