12 فروری ، 2016
اسلام آباد......وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ 2018ء تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور قیمتوں میں کمی کے لیے10ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا ہدف ترجیح بنالیا،قطر کے ساتھ ایل این جی منصوبہ بڑی کامیابی ہے۔
وزیراعظم نوازشریف سے تاجروں اور صنعت کاروں کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور معاشی بہتری کے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ایل این جی منصوبےسے توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب انہیں حکومت ملی تو ملک دیوالیہ ہونے جارہا تھا، توانائی، سیکیورٹی اور معیشت کے سنگین مسائل تھے، موجودہ حکومت نے معاشی صورتحال کی بہتری کے لیے دلیرانہ اور اہم فیصلے کیے۔
وزیراعظم نے معاشی بہتری اور ایف بی آر اصلاحات سے متعلق تاجروں کی تجاویز پر غور کے لیے کمیٹی بھی قائم کردی جو 10دن میں حتمی سفارشات پیش کرے گی۔