03 جون ، 2012
نیویارک… نیویارک میں نائن الیون حملوں میں تباہ ہونے والے ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی جگہ نئے تعمیر ہونے والے ٹریڈ سنٹر نمبر ون پر لگنے والی آگ پر 2 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ورلڈ ٹریڈ سنٹر نمبر ون کے 89 ویں فلور پر لکڑی کے کچھ ڈبوں میں آگ لگنے کے بعد آگ بجھانے والے امدادی کارکن طلب کر لیے گئے جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 گھنٹوں بعد آگ پر قابو پا لیا۔ نیویارک کے فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ نئی بلند وبالا عمارت بھی 1200 فٹ بلند ہے جبکہ تعمیر مکمل ہونے کے بعد اس کی بلندی میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔