پاکستان
04 جون ، 2012

میجر جنرل سلیم باجوہ نے ڈی جی آی ایس پی آر کا چارج سنبھال لیا

میجر جنرل سلیم باجوہ نے ڈی جی آی ایس پی آر کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد… قبائلی علاقوں میں دو سال تک کامیاب خدمات انجام دینے کے بعد میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے پیش رو کی ریٹائرمنٹ پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ اس سے قبل وہ منگلا میں 19ویں انفنٹری ڈویژن میں جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) تھے۔ بطور ڈی جی آئی ایس پی آر ان کا تقرر گزشتہ ماہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے مختلف ذمہ داریوں کی انجام دہی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ 2007-08کے انتہائی پیچیدہ حالات میں وہ چکلالہ میں ٹرپل ون بریگیڈ کی کمان سنبھالے ہوئے تھے اور انہوں نے شاندار انداز سے خدمات انجام دیں۔ انہیں ٹرپل ون بریگیڈ سے دو ستارہ جرنیل کا پروموشن دیا گیا۔ انہوں نے قلم کے ذریعے بھی خود کو منوایا ہے جس کا ثبوت اس بات سے ملتا ہے کہ سابق جنرل (ر) پرویز مشرف نے اپنی خود نوشت میں جنرل باجوہ کی جانب سے اسے تحریر کیے جانے کا ذکر کیا۔ جنرل باجوہ اس وقت جنرل مشرف کے ڈپٹی ملٹری سیکریٹری ہوا کرتے تھے۔

مزید خبریں :