انٹرٹینمنٹ
20 فروری ، 2016

ایکشن اور ایڈونچرسے بھرپور نئی ویڈیو گیم’ جسٹ کاز3 ‘ کا ٹریلر

ایکشن اور ایڈونچرسے بھرپور نئی ویڈیو گیم’ جسٹ کاز3 ‘ کا ٹریلر

نیویارک .....ایکشن کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ سنسنی سے بھرپور نئی ویڈیو گیم’ جسٹ کاز3 ‘ کاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

امریکی انٹریکٹو کمپنی Avalancheکے اشتراک سے تیار ہونیوالی مار دھاڑ اور ماہر نشانے باز پر مبنی اس ویڈیوگیم میں بہادرکھلاڑی اپنے روایتی انداز میں دشمنوں کاخاتمہ کرتا نظر آرہاہے ۔

اس سنسنی خیزگیم میں کئی نئے مِشن اور ٹاسک متعارف کرائے گئے ہیں، جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔

ہتھیاروں سے لیس طاقتورجنگجو اور اہداف کو نشانہ بناتے کردار سے بھرپور یہ ویڈیو گیم مارچ میں لانچ کر دی جائیگی جو پلے اسٹیشن فور، ایکس باکس ون اور پی سی کیلئے موزوں ہے۔

مزید خبریں :