کاروبار
05 جون ، 2012

نئے ویزا معاہدے پر پاکستان کی جانب سے تاخیر پر مایوسی ہوئی،بھارتی ہائی کمشنر

نئے ویزا معاہدے پر پاکستان کی جانب سے تاخیر پر مایوسی ہوئی،بھارتی ہائی کمشنر

کراچی.. . .پاکستان میں بھارت کے ہائی کمشنرشرت سبروال نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اعتماد کی بحالی اور تمام شعبوں میں دو طرفہ مفاد کے لیے کام کر رہے ہیں۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرت سبروال نے کہا کہ نئے ویزا معاہدے کے نکات پر دونوں ممالک اصولی طور پر اتفاق کر چکے ہیں، بھارتی وفد نئے ویزا معاہدے پر دستخط کے لیے تیار ہو کر آیا تھا،مگر نئے ویزا معاہدے پر پاکستان کی جانب سے تاخیر پر مایوسی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت امید کرتا ہے کہ دسمبر تک منفی فہرست کا خاتمہ کر دیا جائے گا، بھارت نے اصولی طور پر پاکستان سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بھارت نے پاکستان کو تجارت کے لیے کھوکراپار- موناباوٴ سرحد کھولنے کی تجویز بھی دی ہے۔ اس موقع پر صدر پاک بھارت چیمبر آف کامرس ایس ایم منیرکا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا فری ٹریڈ معاہدے کے تحت 2016 تک بھارت سے درآمد ہونے والی تمام اشیا کو ڈیوٹی سے مستثنا کر دیا جائے گا، تین سال میں پاک بھارت تجارت کا حجم 2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 10 ارب ڈالر تک کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :