کاروبار
05 جون ، 2012

امریکی ڈالر سمیت برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدروں میں اضافہ

امریکی ڈالر سمیت برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدروں میں اضافہ

کراچی …پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت یورپین ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدروں میں اضافے کا رجحان رہا۔ منگل کو امریکی ڈالر کی قیمت فروخت میں 21 پیسے اور قیمت خرید میں 20 پیسے کی تیزی رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت اور قیمت خرید میں بھی بالترتیب 54 پیسے اور 52 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ اسی طرح یورو کی قیمت فروخت میں بھی1.35 روپے اور قیمت خرید میں 1.33 پیسے کی تیزی رونماء ہوئی۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 94.33 روپے سے بڑھ کر 94.54 روپے اور قیمت خرید 92.07 روپے سے بڑھ کر 92.27 روپے ہوگئی۔ مزیدبرآں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت بھی 144.99 روپے سے بڑھ کر 145.53 روپے اور قیمت خرید 141.49 روپے سے بڑھ کر 142.01 روپے پر بند ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق یورو کی قیمت فروخت 117.00 روپے سے بڑھ کر 118.35 روپے اور قیمت خرید 114.19 روپے سے بڑھ کر 115.51 روپے رہی۔

مزید خبریں :