دنیا
25 فروری ، 2016

افضل گورو کی پھانسی صحیح تھی یا غلط؟پی چدم برم بھی بول پڑے

افضل گورو کی پھانسی صحیح تھی یا غلط؟پی چدم برم بھی بول پڑے

نئی دہلی......کشمیری رہنما افضل گورو کی پھانسی کی سزا صحیح تھی یا غلط،سابق بھارتی وزیر داخلہ اور سینئر کانگریس رہنما پی چدم برم بھی بول پڑے۔

پی چدم برم کہتے ہیں کہ افضل گورو کے پارلیمنٹ حملے میں ملوث ہونے پر شکوک و شہبات تھے، افضل گورو کیس سے متعلق فیصلہ درست نہیں ہوا، پھانسی کے بجائے عمر قید کی سزا سنائی جاسکتی تھی۔

2001ء میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملے نے ہر طرف ہلچل مچادی،اسی حملے کے لیے کشمیری شہری افضل گورو کو قصور وار ٹھہرا کر پھانسی کی سزا سنائی گئی اور 2013ء میں انہیں تختۂ دار پر لٹکا دیا گیا، اس سزا کے خلاف نہ صرف کشمیر میں احتجاج ہوا، بلکہ وقتاً فوقتاً کچھ بھارتی حلقوں سے بھی اس سزا کے خلاف آوازیں سنائی دیں ۔

اب سابق بھارتی وزیر داخلہ اور کانگریس کے سینئر رہنما پی چدم برم نے بھی کہہ دیا ہے کہ افضل گورو کے پارلیمنٹ حملے میں ملوث ہونے پر شکوک و شہبات تھے اور اگر وہ اس حملے میں ملوث تھا بھی تو کس حد تک اس پر بھی شبہ تھا،افضل گورو کو پھانسی کے بجائے عمر قید کی سزا سنائی جاسکتی تھی،افضل گورو کیس سے متعلق فیصلہ درست نہیں تھا۔

ادھر کچھ روز قبل جواہر لال نہرو یونی ورسٹی کے کے کچھ طالب علموں نے افضل گورو کی پھانسی کی برسی پر احتجاجی مارچ کیا تھا اور اسے عدالتی تحویل میں قتل قرار دیا تھا۔

مزید خبریں :