05 جون ، 2012
کراچی… کراچی کے علاقے گارڈن میں دکان پر فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد دکانداروں نے احتجاج کیا اور ٹائر جلاکر روڈبلاک کردی ۔ نامعلوم افرادنے گارڈن میں واقع ڈیکوریشن کی دکان پر فائرنگ کردی جس سے 35 سالہ شخص ہلاک ہوگیا جسے ضابطہ کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ہلاکت کے خلاف گارڈن کے دکانداروں نے احتجاج کیا اور دکانیں بند کردیں جبکہ مشتعل افراد نے ٹائر جلاکر روڈ بلاک کردی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی بعد میں پولیس کے ساتھ مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کرکے روڈ ٹریفک کے لئے کھول دی۔