18 مئی ، 2025
اسلامیہ کالج پشاور نے ہراسگی کیس میں پروفیسر کی برطرفی کے بعد دیگر اساتذہ کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔
اسلامیہ کالج پشاور میں ہراسگی کیس میں اسسٹنٹ پروفیسر کی برطرفی کے بعد کالج انتظامیہ نے دیگر فیکلٹی ممبران کے لیے نیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔
مراسلے میں اساتذہ کو ہدایت دی گئی ہےکہ وہ طلبہ و طالبات کے ساتھ رومانی یا غیر مناسب تعلقات سے باز رہیں اور تدریسی و پیشہ ورانہ حدود میں رہیں۔
انتظامیہ کے مطابق ایسے واقعات ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائےگی۔
گزشتہ روز اسلامیہ کالج پشاور کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر کو ہراسگی کے الزامات پر برطرف کر دیا گیا تھا۔