پاکستان
05 جون ، 2012

پارلیمینٹرینز کی دُہری شہریت، الیکشن کمیشن بھی ذمہ دار ہے، خورشید شاہ

پارلیمینٹرینز کی دُہری شہریت، الیکشن کمیشن بھی ذمہ دار ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد…وفاقی وزیرخورشید شاہ نے بعض پارلیمینٹیرینز کی دُہری شہریت ہونے کہ ذمہ داری میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی شامل قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں بلدیاتی انتخابات ستمبر میں ہوں گے۔ خورشید شاہ نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ موجودہ اسمبلیوں کی مدت 20 مارچ 2013ء تک ہے،اس طرح نئے الیکشن کا مہینہ مئی 2013 بنتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات صوبوں نے کرانے ہیں اور یہ الیکشن ستمبر میں ہوجائیں گے۔ خورشید شاہ نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو ارکان پارلیمنٹ کی انتخابی نامزدگی کے فارم میں دہری شہریت کے خاتمے کاخانہ بناناچاہیے تھا۔ ایساخانہ نہ ہوناالیکشن کمیشن کی غلطی ہے۔

مزید خبریں :

تازہ ترین

سب دیکھیں