پاکستان
05 جون ، 2012

پنجاب بجٹ میں بجلی کی پیداوار کیلئے خطیر رقم رکھی جا رہی ہے،رانا ثناء

پنجاب بجٹ میں بجلی کی پیداوار کیلئے خطیر رقم رکھی جا رہی ہے،رانا ثناء

لاہور…پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں بجلی کی پیداوار کیلئے خطیر رقم رکھی جا رہی ہے اور پرائیویٹ پبلک سیکٹر سے مل کر نئے منصوبے بنائے جائیں گے ،پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عام آدمی کی مشکلات کم کریں ،وفاقی حکومت نے بجلی کے حوالے سے پنجاب دشمن پالیسی اختیار کر رکھی ہے ،کرپٹ حکمرانوں سے نجات کیلئے عام انتخابات کی ضرورت ہے اور ان کے 6 ماہ بعد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں ،انھوں نے کہا کہ بابر اعوان اپنے انجام کو پہنچ گئے اب رحمان ملک بھی جلد پہنچ جائیں گے ،ان کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی کی دوہری شخصیت کے حوالے سے آئین میں ترمیم کرنے کی ضرورت ہے ۔

مزید خبریں :

تازہ ترین

سب دیکھیں