06 جون ، 2012
گیاری ... گیاری میں جاری سرچ آپریشن کے دوران شہید کرنل تنویر الحسن کی لاش نکال لی گئی۔اب تک 7شہیدوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں،گیاری سیکٹر میں 7 اپریل کو برفانی تودے میں دبنے والے فوجی جوانوں سمیت 135 افراد کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔منگل کی رات سرچ آپریشن کے دوران کرنل تنویر الحسن کی لاش بھی نکال لی گئی۔کرنل تنویر الحسن کا تعلق چکوال سے تھا جبکہ ان کے اہلخانہ اسکردو میں رہائش پذیر ہیں۔ان کی میت تدفین کے لئے آج اسکردو روانہ کی جائے گی۔گیاری سیکٹر سے اب تک 7 فوجی جوانوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔