پاکستان
06 جون ، 2012

صدرزرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے بیجنگ پہنچ گئے

صدرزرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے بیجنگ پہنچ گئے

بیجنگ ... صدرآصف زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے بیجنگ پہنچ گئے ،صدرآصف علی زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت اور چینی قیادت کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتوں کے لئے بیجنگ پہنچ گئے۔بیجنگ کیپیٹل انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر چین کی نائب وزیرخارجہ فوینگ، پاکستان کے سفیر مسعود خان، سفارت خانے کے اعلی حکام اور چینی وزارت خارجہ کے عہدیداران نے صدر آصف زرداری کا استقبال کیا۔دوروزہ ایس سی او سربراہ اجلاس آج بیجنگ میں شروع ہوگا۔ صدرآصف علی زرداری اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔صدارتی ترجمان کے مطابق صدر آصف زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کی مکمل رکنیت کے حصول پر زور دیں گے، صدر چینی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں میں آئندہ کے تعاون پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔

مزید خبریں :