06 جون ، 2012
لاہور ... لاہور کے علاقے نواب ٹاوٴن میں گھر کے راستے کے تنازعے پر بھتیجوں نے اینٹیں مار مار کر چچا کو قتل کر دیا۔تھانہ نواب ٹاوٴن پولیس کے مطابق شرف آباد میں نذیر حسین نے بھتیجوں عبدالرحمن اورفیضان کے ساتھ گھر کا بٹوارہ کیا تو راستہ دینے پر جھگڑا شروع ہو گیا۔دو تین بار خاندان کے بڑوں نے صلح کرائی لیکن رنجش نہ گئی۔رات کے وقت نزیر حسین گھر میں تھا کہ اس کے بھتیجوں نے راستہ بنانا شروع کر دیا۔جس پرتلخ کلامی ہوئی تو عبدالرحمن اور فیضان نے اینٹین مار مار کر نذیر حسین کو شدید زخمی کر دیا،اسے اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ نزیر حسین دم توڑ گیا۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر مقتول کے بیٹے اکرم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔