29 جنوری ، 2012
ایمسٹر ڈیم…یورپ میں فرانس کے بعد ہالینڈ میں بھی برقع پہننے پر پابندی کا اعلان کردیاگیا ہے۔ہالینڈ کی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیاکہ آئندہ سال سے برقع، نقاب حجاب اور ایسے ملبوسات یا دیگر چیزیں جن سے چہرہ نظر نہ آئے کے پہننے پر مکمل پابندی ہوگی۔ہالینڈ کے وزیراعظم میکسین نے ایمسٹرڈم میں میڈیا کو بتایا کہ یہ پابندی صرف برقع یا دیگر اسلامی ملبوسات پر نہیں لیکن یہ پابندی چہرہ چھپانے والے ہر چیز پر ہوگی۔ اس سے پہلے فرانس برقع اور حجاب پر پابندی عائد کرچکا ہے اوراب ہالینڈ دوسرا ملک ہوگا جو برقع یا نقاب پر پابندی عائد کرے گا۔واضح رہے کہ ہالینڈ کی سترہ ملین کی آبادی میں سے ایک ملین آبادی مسلمانوں کی ہے۔