06 جون ، 2012
لاہور… اداکارہ میرانے سول عدالت میں اپنے منگیترکیپٹن نوید کے والد راجاپرویز کے خلاف دعویٰ دائر کر دیا۔ دعوے میں اداکارہ میر ا نے موٴقف اختیار کیا ہے کہ کیپٹن نوید کے والد راجاپرویز ڈیفنس میں واقع میرے گھر پرقبضہ کرناچاہتے ہیں۔ اداکارہ میرا کی درخواست پر :سول جج عاصم حفیظ نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے راجاپرویز کوطلب کرلیاہے۔