دنیا
29 جنوری ، 2012

اٹلی،سادگی پروگرام کیخلاف پبلک ٹرانسپورٹ ورکرز کی ہڑتال

روم…اٹلی میں حکومت کی طرف سے سادگی پروگرام کے خلاف پبلک ٹرانسپورٹ ورکرز کی ہڑتال ملک بھر میں پھیل گئی ہے، جس سے ٹرانزٹ نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔دارالحکومت روم کے ریلوے اسٹیشنوں اور بسوں کے اڈوں پر عوام کا رش دیکھا گیا۔ وزیر اعظم ماریو مونٹی کی حکومت کے خلاف اس ہڑتال کی کال ٹرانسپورٹ سیکٹر کے نمائندوں، ٹریڈ یونینوں اور محنت کشوں کی یونینوں کی جانب سے دی گئی ہے۔اٹلی میں جاری ان مسلسل ہڑتالوں کا سبب عوام کے معیار زندگی میں کمی، تنخواہوں میں صرف ایک اعشاریہ چار فیصد اضافے اور مہنگائی کی شرح میں اضافے کو قرار دیا جارہا ہے ۔

مزید خبریں :