دنیا
29 جنوری ، 2012

نائیجیریا،شدت پسندتنظیم نے امن مذاکرات کی حکومتی پیشکش ٹھکرا دی

ابوجا…نائجیریا کی شدت پسند اسلامی تنظیم بوکو حرام نے مبینہ طور پر حکومت کی جانب سے امن مذاکرات کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ، ایک غیر تصدیق شدہ صوتی پیغام میں تنظیم کے رہنما ابو بکر شیخو کا کہنا تھا کہ وہ مذاکرات کے بجائے اسکولوں کو بم سے اڑانے اور حکومتی اہلکاروں کے اہل خانہ کو اغوا کرنے کو ترجیح دیں گے۔ انہوں نے بیس جنوری کو کیے جانے والے کانو بم دھماکوں کی ذمہ داری بھی قبول کی۔ ان حملوں میں کم از کم ایک سو پچاسی افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بوکو حرام نائیجیریا میں سخت شرعی قوانین کا نفاذ چاہتی ہے۔

مزید خبریں :