Geo News
Geo News

دنیا
06 مارچ ، 2016

بھارت :محبت کی شادی کر نے والی خاتون کو زندہ جلا دیا گیا

بھارت :محبت کی شادی کر نے والی خاتون کو زندہ جلا دیا گیا

نئی دہلی ......... بھارتی ریاست راجستھان کے قبائلی ضلع ڈونگرپور میں محبت کی شادی کر کے آٹھ سال بعد گاؤں واپس آنے والی خاتون کو غیرت کے نام پر زندہ جلادیا گیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کی موت کے سلسلے میں اس کے سگے بھائی سمیت سات افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس نے بی بی سی کو بتایا کہ آس پور تھانے کے علاقے میں راجپوت اکثریت والے گاؤں میں مرنے والی لڑکی کی راتوں رات آخری رسومات بھی ادا کر دی گئی۔اطلاع ملنے پر جب پولیس وہاں پہنچی تو گاؤں میں جس چوراہے پر خاتون کو مبینہ طور پر نذر آتش کیا گیا تھا وہاں صرف مٹی کے تیل کے نشانات اور واردات پر پڑی ریت ملی۔

تین نامزد ملزمان سمیت 35 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، پولیس کا الزام ہے کہ 30 سالہ رامیشوری کا راجپوت خاندان اپنی لڑکی کے ایک نوکر کے خاندان میں شادی کرلینے سے بے حد خفا تھا۔وہ شادی کے بعد شوہر کے ساتھ ممبئی میں رہ رہی تھی اور آٹھ سال بعد پہلی بار جمعرات کو اپنی تین سالہ کی بچی کے ساتھ واپس آئی تھی۔

مزید خبریں :