Geo News
Geo News

دنیا
06 مارچ ، 2016

کولکتہ ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی، سیکیورٹی الرٹ

کولکتہ ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی، سیکیورٹی الرٹ

کولکتہ......... بھارتی شہر کولکتہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 24 گھنٹے کے اندر بم سے اڑادینے کی دھمکی کے بعد سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے این ایس سی بوس ایئرپورٹ کی انتظامیہ کو ای میل موصول ہوئی جس میں ایئرپورٹ کو ایک روز کے اندر بم دھماکے سے نقصان پہنچانے کی دھمکی دی گئی تھی اور آئی پی ایڈریس کی شناخت کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ یہ ای میل جرمنی سے بھیجی گئی تھی۔

سائبر ماہرین کی ٹیم ای میل کے مندرجات کا جائزہ لے رہی ہے، ایئرپورٹ پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور تمام مسافروں کا سامان اچھی طرح سے چیک کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل کولکتہ ایئرپورٹ پر ماں اور بیٹی کے سامان سے کارتوس برآمد ہوئے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

مزید خبریں :