پاکستان
09 مارچ ، 2016

زمین سے محبت ، ارتھ آور 19 مارچ کو منایا جائے گا

زمین سے محبت ، ارتھ آور 19 مارچ کو منایا جائے گا

کراچی ............ایک گھنٹہ غیر ضروری بتیاں بجھائیں اور زمین سے اپنی محبت کا اظہار کریں۔جی ہاں ہر سال کی طرح اس سال بھی ارتھ پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی منایا جارہا اور جیو نیوز زمین سے محبت کے اس پیغام میں دے رہا ہے ساتھ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا۔

ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے پوری دنیا میں ارتھ آور منایا جاتا ہے،پاکستان میں ڈبلیو ڈبلیو ایف ،ایس ایس جی سی کے تعاون سے ماحول دوست روئیے اپنانے کے لئے منا رہا ہے۔

ارتھ آور 19 مارچ کو رات ساڑھے 8 سے ساڑھے 9 بجے تک منایا جائے گا ۔اس دوران ایک گھنٹہ کے لئے غیر ضروری بتیاں بجھائی جائیں گی۔

ڈبلیو ڈبلیوایف کی جانب سے اس سال ڈرامہ ایکٹر حسن احمد،ساجد حسن اور انوشے اشرف کو زمین سے محبت کا پیغام بانٹنے کے لئےسیلیبرٹی ایمبیسڈر بنایا گیاہے

مزید خبریں :