12 مارچ ، 2016
برسلز...... یورپی یونین اور کیوبا نے اپنے باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کےلئے ایک اہم معاہدے کو حتمی شکل دےدی ہے۔
جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ امور کی نگران فیڈریکا موگرینی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس ڈیل کو سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ایک نئے باب کا آغاز ممکن ہو سکے گا۔
اس ڈیل پر عمل درآمد سے قبل یورپی کمیشن کی جانب سے اس کی منظوری دینا ابھی باقی ہے۔ کیوبا کے وزیر خارجہ نے بھی اس ڈیل کو ایک اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔